Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: کورونا 2 ہزار 2 سو ستاسی کیسز منظر عام پر

شائع 14 جون 2020 02:05pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ- فائل فوٹو

سندھ میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید دوہزار دو سو ستاسی کیسز کی تصدیق ہوگئی۔ جبکہ پندرہ مریض کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہا ہے کہ اس وقت ستائیس ہزار تین سو اڑسٹھ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کراچی میں آج کورونا کے ایک ہزار چار سو ننانوے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ پانچ سو تہتر مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہزار دو سو انیس مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں  کی تعداد پچیس ہزار چھ سو چھ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پی  پر عمل کریں۔